
محکمہ زراعت اور مارگلہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلہ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
پیر 19 مئی 2025 22:50
(جاری ہے)
ڈی جی فیلڈ(زراعت) ساجد نصیر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیوی انڈسٹری ٹیکسلہ بریگیڈیئر ندیم احمد نے معاہدہ پر دستخط کئے۔بعد ازاں صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب ویٹ سپورٹ پروگرام اور کسان کارڈ فیز ٹو کے امور کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ویٹ سپورٹ پروگرام اور کسان کارڈ فیز ٹو کے تحت بینک آف پنجاب کے ذریعے کسانوں کو رقوم کی منتقلی کا آغاز 22مئی سے ہو جائے گا۔صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 4لاکھ 87ہزار کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے پہلے فیز کیلئے اپنے قرض کی ادائیگی کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ حکومت کے زرعی شعبہ کے تمام پروگراموں سے مستفید ہونے کیلئے کسان کارڈ ہولڈر کی شرط لازمی پوری ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ فیز ٹو کا دائرہ کار بڑھایا گیا ہے اور رقم کی حد بھی 3لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ ٹرانسیکیشن چارجیز بھی ختم کئے جا رہے ہیں اور ڈیزل خریداری کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ ویٹ سپورٹ پروگرام کیلئے کسان کارڈ ہولڈرز کے علاوہ دوسرے کاشتکار پورٹل کے ذریعے اپلائی کر رہے ہیں اور اڑھائی لاکھ نے اپلائی کر دیا ہے۔ویٹ سپورٹ پروگرام کے لیے درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 31مئی ہے۔پورٹل کے ذریعے مزید ایک لاکھ کاشت کار مزید کسان کارڈ بنوا سکتے ہیں ۔5لاکھ کاشتکاروں کو ویٹ سپورٹ پروگرام کے تحت 10ارب روپے کی رقم دی جائے گی۔کسان کارڈ فیز ٹو کیلئے کاشتکاروں کی 5لاکھ 42ہزار سے زائد درخواستیں بینک آف پنجاب نے منظور کی ہیں جبکہ تقریبا 5لاکھ درخواستوں کی پی ایل آر اے نے ورفیکشن کر دی ہے۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے اس موقع پر کہا کہ کسان کارڈ فیز ٹو کیلئے رجسٹریشن کے عمل کی سوشل میڈیا،الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر تشہیری مہم میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار حکومت کی جانب سے قرضے اور مراعات سے مستفید ہو سکیں۔اجلاس میں صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود،اسپیشل سیکرٹری زراعت آغا نبیل اختر،ایڈیشنل سیکرٹری زراعت( پلاننگ) کیپٹن(ر)وقاص رشید،ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں کے علاوہ پی آئی ٹی بی اور دوسرے افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
-
مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب
-
راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالے میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع
-
وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری سے ڈائریکٹر آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی قیادت میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات
-
میر صادق سنجرانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایرانی حکام نے راجے روتک تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھول دیا
-
سینیٹرعرفان صدیقی کی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں حالیہ تقریر پر شدید تنقید
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اربعین پر جانے والے زائرین کے لیے سفری مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.