Live Updates

آئرلینڈ اور پاکستان ویمنز ٹیم کے درمیان سیریز کا شیڈول سامنے آگیا

ٹی20 میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 6، دوسرا 8 اور تیسرا 10 اگست کو کھیلا جائے گا‘کرکٹ آئرلینڈ

منگل 20 مئی 2025 11:51

آئرلینڈ اور پاکستان ویمنز ٹیم کے درمیان سیریز کا شیڈول سامنے آگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف ہوم سیریز کا شیڈول جاری کردیا۔پاکستان ویمن ٹیم ٹی 20 سیریز کیلیے اگست میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی، اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق ٹی20 میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 6، دوسرا 8 اور تیسرا 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق اُن کی ویمن ٹیم پاکستان سے سیریز سے پہلے زمبابوے کے خلاف وائٹ بال سیریز کھیلے گی۔کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق زمبابوے کے ساتھ سیریز جولائی میں ہو گی، جس میں 3 ٹی20 اور 2 ون ڈے میچز ہوں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات