مصر ، سونے کی تلاش5 نوجوان جان کی بازی ہار گئے

نعشیں پانچ دن بعد ملیں جو سونے کی تلاش میں اپنے گھروں سے نکلے تھے،حکام

منگل 20 مئی 2025 15:07

مصر ، سونے کی تلاش5 نوجوان جان کی بازی ہار گئے
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)مصر میں غیرقانونی طورپر سونے کی تلاش کرنے والے 5 افراد صحرائی علاقے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسوان کمشنری میں پانچ نوجوان صحرائی علاقے میں سونا تلاش کرنے کے لیے گھروں سے نکلے مگر کئی دن گزرنے کے باوجود ان کی جانب سے کوئی اطلاع موصول ہوئی اور نہ ان میں سے کسی کا اپنے گھروالوں سے رابطہ ہوا۔

اہل خانہ نے ان کی تلاش شروع کی اور ریسکیو ٹیم سے بھی مدد لی گئی۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا تھا نوجوانوں کی نعشیں پانچ دن بعد ملیں جو سونے کی تلاش میں اپنے گھروں سے نکلے تھے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان سونا تو تلاش نہ کرسکے مگر واپسی کا راستہ بھول گئے جس کی وجہ سے وہ صحرا میں بھٹک گئے۔واضح رہے یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں علاقے میں سونے کی تلاش کرنے والے بعض افراد پہلے بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔مصری حکام نے علاقے کے لوگوں کو ایسی مہم جوئی سے خبر دار کیا ہے جس سے ان کی جان کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔

متعلقہ عنوان :