Live Updates

غزہ میں بیس لاکھ فلسطینی بھوکوں مرنے کے قریب ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کے ادارے فلسطینی علاقے میں خورک کی تقسیم کے لیے تیار ہیں،ٹیڈ راس

منگل 20 مئی 2025 15:07

غزہ میں بیس لاکھ فلسطینی بھوکوں مرنے کے قریب ہیں، عالمی ادارہ صحت
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ غزہ میں مسلسل جنگ اور خوراک کی ترسیل کی گئی اسرائیلی ناکہ بندی کے نتیجے میں بیس لاکھ فلسطینیوں کو بھوک سے مرنے کا خطرہ لاحق ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈراس ایڈھانوم گیبریسس کا یہ تازہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب وہ سالانہ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کے دوسرے ادارے فلسطینی علاقے میں خورک کی تقسیم کے لیے تیار ہیں۔ تاہم یہ معلوم نہیں کہ اسرائیل اس کی اجازت کب دے گا اور دے گا بھی یا نہیں کہ ہم غزہ میں داخل ہو سکیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات