Live Updates

ناکام آپریشن سندور کے بعد، جاسوسی کے الزام میں 12افراد گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے 6کاتعلق پنجاب ، 5کا ہریانہ اور ایک کو اتر پردیش سے گرفتار کیا گیا ہے

منگل 20 مئی 2025 17:14

ناکام آپریشن سندور کے بعد، جاسوسی کے الزام میں 12افراد گرفتار
نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)مودی حکومت نے پاکستان کے ساتھ ایک مختصر جنگ میں ذلت آمیز شکست کے بعدجاسوسی کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت متعدد افراد کوگرفتار کرلیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جاسوسی کے الزامات کے تحت پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش سے یوٹیوبرز سمیت کم از کم 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے 6کاتعلق پنجاب ، 5کا ہریانہ اور ایک کو اتر پردیش سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان تمام افراد کو پاکستان کے خلاف بھارت کے ناکام آپریشن سندور کے تناظر میں گرفتار کیاگیا ہے ۔گرفتار ہونے والوں میں دو خواتین شامل ہیں ۔ہریانہ کی یوٹیوبر جیوتی ملہوتراجن کے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام اکائونٹس کے بالترتیب 3لاکھ77ہزار سبسکرائبرز اور ایک لاکھ 33ہزارفالورز ہیں جبکہ گرفتار کی گئی دوسری خاتون غزالہ کا تعلق پنجاب سے ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات