چیچہ وطنی ، ککھاں والا رابطہ سڑک پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار تین افراد جاں بحق

منگل 20 مئی 2025 16:37

چیچہ وطنی ، ککھاں والا رابطہ سڑک پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) ہڑپہ کے قریب ککھاں والا رابطہ سڑک پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ اڈا جھال پر تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، مرنیوالوں میں بیٹا، اسکی ماں اور بہن شامل ہیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک قبضہ میں لے لیا ہے۔ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، نعشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔