سعودی عرب ، وزارت داخلہ کی عوام الناس سے حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی نشاندہی پر زور

منگل 20 مئی 2025 16:37

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ جو افراد حج کے مقررہ ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزٹ ویزے پر آنے والوں کو مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات تک پہنچانے کی کوشش کریں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی شخص کی فوری طور پر مجاز حکام کو اطلاع دیں جو حج کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے زائرین کو منتقل کر رہا ہو یا اس کا ارادہ رکھتا ہو۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی علاقوں میں اس مقصد کے لیے ہنگامی رابطہ نمبر 911 جاری کیا گیا ہے جبکہ مملکت کے باقی علاقوں میں "999 نمبر پر شکایت یا اطلاع دی جاسکتی ہے۔