مومن آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،5 ملزمان گرفتار

منگل 20 مئی 2025 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) مومن آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس ترجمان کے مطابق مومن آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران فقیر کالونی اور ایرانی کیمپ میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے 114گرام کرسٹل اور نقدی برآمدکرلی۔گرفتار ملزمان میں ظہور اللہ عرف ظاہر، شاہ جہان عرف بابا جانی، محمد اختر عرف چنگاری، محمد اسلم عرف سمی بابو اور غلام علی شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :