یونیورسٹی آف سرگودھا میں “سینٹر آف ایکسیلینس فار سٹرس" کا افتتاح بدھ کو ہوگا

منگل 20 مئی 2025 22:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) وفاقی حکومت کے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ سے یونیورسٹی آف سرگودھا میں کینو کی پیداوار بڑھانے، نئے اقسام کے پودے اور بیماریوں کا پتہ لگانے کیلئے “سینٹر آف ایکسیلینس فار سٹرس" کا افتتاح کل بدھ کو ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کینو کی برآمدات کے فروغ اور بیماریوں سے پاک کینو کی پیداوار کے لئے سرگودھا میں سینٹر آف ایکسیلنس فار سٹرس کے قیام کے لیے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ سے 20 کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا تھا جس کے لیے سابق صدر مظہر احمد ملک ، ملک آصف امیر اعوان ، چوہدری شعیب احمد اور ساجد حسین تارڑ نے بھرپور کاوشیں کیں۔

اس گرانٹ کو منظور کروانے میں ممبر مجلسِ عاملہ نعمان اللہ ،سابق چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی ندیم افضل چن ، سابق وزیر مملکت برائے داخلہ تسنیم احمد قریشی نے اپنا اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

اس سنٹر کے قیام کیلئے جگہ یونیورسٹی آف سرگودھا نے دی ہے ، جسکی تعمیر اور جدید سہولیات سے آراستہ سٹرس سنٹر آف ایکسیلنس کیلئے لیب کا سامان اس فنڈز سے لیا گیا،ایچ ای سی کے ڈائیریکٹر او آر سی پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال افتتاح کریں گے، سنٹر کے قیام سے کینو کی پیداوار بڑھانے اور نئی ورایٹیوں کی پیداوار ،برآمدات سے متعلق سرٹیفیکیشنز، کینو کی پیداوار اور اس کی برآمد سے متعلق پائیدار حل کے لیے اکیڈمیا، صنعت کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :