ایڈیشنل کمشنر اشتمال کا احمد پور شرقیہ کا دورہ ،ریکارڈ کی پڑتال اور ریونیوریکوری کا جائزہ

منگل 20 مئی 2025 20:00

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) ایڈیشنل کمشنر(اشتمال) بہاول پور فاروق ڈوگر نے احمد پور شرقیہ کا دورہ کر کے ریکارڈ کی پڑتال اور ریونیوریکوری سے متعلق عملہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے ”ستھرا پنجاب پروگرام“ کے سلسلے میں بی ڈبلیو ایم سی کی ڈمپ سائٹ کابھی دورہ کیا اور جاری منصوبوں اور کارکردگی سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران ایڈیشنل کمشنر کو بتایا گیاکہ نجی کنٹریکٹرز کے ذریعے صفائی کے امور انجام دئیے جا رہے ہیں اور شہریوں کی جانب سے موصولہ شکایات کا ازالہ ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بی ڈبلیو ایم سی کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے لوگوں سے براہ راست رابطہ کرکے شکایت کے حل سے متعلق کمپنی کی کارکردگی دریافت کی۔ انہوں نے شکایات کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور دیگر شعبہ جات کابھی معائنہ کیا۔ ایڈیشنل کمشنر اشتمال نے ہدایت کی کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر صفائی کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :