Live Updates

ساہیوال، تربوز کے ٹھیکے دار کو ڈاکوؤں نے گولی مار دی ،راہ چلتے زمیندار پر فائرنگ ،مقدمات درج ،2گرفتار

منگل 20 مئی 2025 21:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء) نواحی چک 134 نو ایل میں تربوز کے ٹھیکے دار کو ڈاکوؤں نے گولی مار دی زخمی حق نواز کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چک 132 نوا یل کے حق نواز نے چک 134 نو ایل میں تربوز کے کھیت ٹھیکہ پر لے کر رکھے تھے کہ گزشتہ رات تین نقاب پوش ڈاکو آ گئے اور اسلحہ کے زور پر حق نواز کو جگا لیا اور تربوز کاٹ کاٹ کر ایک رکشہ میں لوڈ کر رہے تھے کہ ایک نقاب پوش کاشف کا نقاب اتر گیا تو اس کے دو دیگر ساتھیوں نے حق نواز کو گولی مار دی اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس غلہ منڈی نے حق نواز کی مدعیت میں مقدمہ 324 اور 34 ت پ درج کر کے ایک ڈاکو کاشف کو گرفتار کر لیا۔ دریں اثناء تلہ بھلہ میں محمد عارف کاٹھیا کو کھیتوں سے واپس اپنے گھر جا تے ہوئے رنجش کی بنا پر علی حمزہ ،علی اعجازا اور ایک نا معلوم ملزم نے سیدھی فائرنگ کر دی لیکن محمد عارف کاٹھیا فصل مکئی میں چھپ کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا ۔ملزموں کو چند روز قبل ز میندار نے راہ چلتی لڑکیوں کو چھیڑ خانی سے منع کیا تھا جس کا ملزموں نے برا منایا۔ پولیس ہڑپہ نے مقدمہ 324 اور 34 تعزیرات پاکستان درج کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات