بٹگرام، چوڑ ویلی تنازع کے حوالے سےضلعی انتظامیہ اور اقوام آلائی کے مشران کا گرینڈ جرگہ

منگل 20 مئی 2025 21:30

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) چوڑ ویلی تنازع کے حوالے سےضلعی انتظامیہ اور اقوام آلائی کے مشران کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔جرگہ میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان،ڈی پی او بٹگرام محمد ایاز،ایم این اے پرنس محمد نواز خان،اسسٹنٹ کمشنر الائی، تحصیل چئیرمن آلائی مفتی غلام اللہ، ایس ڈی پی او سرکل الائی، جمال ناصر خان تیلوس، محکمہ مال کے افسران کے ساتھ آلائی کی تمام اقوام کے مشران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جرگہ سے ڈپٹی کمشنر بٹگرام ،ڈی پی او بٹگرام ،ایم این اے پرنس نواز خان آلائی ، تحصیل چئیرمن آلائی مفتی غلام اللہ اور دیگر مشران نے خطاب کیا۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام نے اقوام آلائی سے درخواست کی کہ چوڑ ویلی میں کوئی در اندازی نہ کی جائے، موجود صورتحال جو گزشتہ کئی سالوں سے ہے اس کو جوں کی توں بحال رکھا جائے اور مسلح جتھوں کو چوڑ کی جانب نہ جانے دیا جائے۔ اقوام آلائی کے مشران نے چوڑ ویلی کے مسئلہ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔آخر میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ضلع کی امن و سلامتی کیلئے دعائے خیر کی گئی۔

متعلقہ عنوان :