ث*نیشنل پارٹی کا مرکزی جلسہ 25 مئی بروز اتوار سریاب روڈ پر منعقد ہوگا

:غلام محی الدین ساسولی ایڈوکیٹ کی پہلی برسی نیشنل پارٹی عقیدت و احترام سے منائے گی ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ خطاب کرینگے

منگل 20 مئی 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2025ء) نیشنل پارٹی کے رہنما مرحوم غلام محی الدین ساسولی کی پہلی برسی کے موقع پر نیشنل پارٹی کا مرکزی جلسہ عام 25مئی بروز شام چار بجے اتوار عامر ولاز سریاب روڈ کوئٹہ نزد سردار بنگلزئی ہاوس منعقد ہوگا جلسہ عام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنما خطاب کرینگے، نیشنل پارٹی کا اعلی سطعی اجلاس زیر صدارت مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مزید ذیلی کمیٹیاں تشکیل دیکر جلسہ کی تیاریوں کیلیئے حکمت عملی طے کرے گی اس سلسلے میں 21 مئی بروز بدھ شام چار بجے تحصیل پی بی 44 کا اجلاس عامر ولاز سریاب روڈ ، کلی شابو کااجلاس 22 مئی بروز جمعرات شام چار بجے پارٹی کے رجسٹریشن آفس میں اور کلی اسماعیل و کلی علمو کا اجلاس 22 مئی بروز جمعرات شام چھ بجے نیاز بلوچ ،ایم پی اے کلثوم نیاز کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی جبکہ حلقہ 45 سریاب کا اجلاس 23مئی بروز جمعہ شام چاربجے کیچی بیگ پارٹی آفس میں منعقد ہوگا۔