Live Updates

افتخار علی ملک کی سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر دلی مبارکباد

منگل 20 مئی 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ منگل کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیر معمولی و جراتمندانہ قیادت اور مادر وطن کے دفاع کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عہدہ ملکی سلامتی و خودمختاری کے دفاع اور دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کرنے کے لیے ان کی سٹریٹجک حکمت عملی کا اعتراف ہے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی و ملکی دفاع کے تحفظ، خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے اور اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کمان میں پاک فوج نے نہ صرف آپریشنل مہارت کو برقرار رکھا ہے بلکہ پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کے عظیم مظاہرے کے ذریعے لوگوں کا اعتماد بھی حاصل کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری مسلح افواج کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے اور ان کی انتھک قربانیوں پر تہہ دل سے شکر گزار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی سے افواج پاکستان کے حوصلے مزید بلند ہوں گے اور تمام تر چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات