کمشنر کراچی کی ہدایت پر سرشاہ سلیمان روڈ سے ضلع ایسٹ میں تجاوزات کا خاتمہ کردیاگیا

تجاوزات کا خاتمہ اور کوئی بھی غیر قانونی مویشی منڈی نہیں لگے گی،شہر میں مختلف مافیاز ہیں جن کا ہر حال میں جڑ سے خاتمہ ہوگا، سید حسن نقوی

منگل 20 مئی 2025 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر سرشاہ سلیمان روڈ سے ضلع ایسٹ میں تجاوزات کا خاتمہ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی کے مطابق شاہراہ فیصل سے لیاری ندی تک تمام تجاوزات ہٹادی گئی ہیں۔عیسیٰ نگری کے کے قریب بکرا پیری کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ سید حسن نقوی نے کہاکہ تجاوزات کا خاتمہ اور کوئی بھی غیر قانونی مویشی منڈی نہیں لگے گی۔شہر میں مختلف مافیاز ہیں جن کا ہر حال میں جڑ سے خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :