وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد

منگل 20 مئی 2025 22:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دیتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اس فیصلے سے پاکستان کی افواج کا مورال مزید بلند ہو گا۔ سید عاصم منیر حقیقی معنوں میں فیلڈ مارشل کے عہدے کے مستحق تھے۔

(جاری ہے)

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے’’ بنیان مرصوص ‘‘آپریشن کے ذریعے دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرأت اور بہادری کے اعزاز میں ان کی ترقی قابل ستائش ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ہمارے شہداء اور غازی ہمارے حقیقی ہیروز ہیں پوری قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن ’’بنیان مرصوص ‘‘میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا آج پوری دنیا پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی معترف ہے۔