کراچی،لائٹ ہاؤس میں حجام کی دکان میں لوٹ مار کی ویڈیو سامنے آگئی

منگل 20 مئی 2025 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)کراچی کے علاقے لائٹ ہاس میں حجام کی دکان میں لوٹ مار کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لائٹ ہاس سائیکل گلی میں حجام کی دکان میں واردات ہوئی، دو ملزمان نے دکان میں موجود آٹھ شہریوں کو لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے چہرہ چھپانے کے لیے ماسک کا استعمال کیا۔واردات میں ملزمان شہریوں سے قیمتی سامان اور موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔بعدازاں دکان نے آرام باغ تھانے میں درخواست جمع کروادی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :