مانسہرہ سے لساں نواب کی جانب تجاوزات کے خلاف مہم شروع

بدھ 21 مئی 2025 11:00

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ کی قیادت میں مانسہرہ سے لساں نواب کی جانب تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کی جانب سے سڑکوں کو تجاوزات سے پاک کرنے اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لئے کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انسدادِ تجاوزات کی اس مہم کے دوران متعدد غیر قانونی تعمیرات، فٹ پاتھ پر قائم دکانیں، تھڑے اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود دکانداروں اور مقامی افراد کو خبردار کیا کہ سرکاری اراضی پر کسی بھی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ یہ مہم عوامی مفاد کے تحت جاری ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مہم کا مقصد شہر کی خوبصورتی بحال کرنا اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :