غزہ میں حماس کے میزائل یونٹ کے کمانڈر کی ہلاکت کا دعوی

معتز ضیف اسرائیلی طیاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی اور شہریوں پر ڈرون حملوں کا ذمہ دار تھا،بیان

بدھ 21 مئی 2025 11:10

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ اس نے غزہ کے شمالی حصے میں حماس کی میزائل اور راکٹ فورس کے کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق بدھ کو جاری فوج کے بیان میں کہاگیاکہ اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ میں حماس کی راکٹ فورس کے کمانڈر معتز ضیف کو نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ معتز ضیف اسرائیلی طیاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی اور شہریوں پر ڈرون حملوں کا ذمہ دار تھا۔

متعلقہ عنوان :