Live Updates

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک شاکر بشیر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد

بدھ 21 مئی 2025 11:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ترقی پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری بیان میں ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی نہایت خوش آئند اور ملکی دفاع و وقار کی علامت ہے۔

ان کی ولولہ انگیز قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت نے نہ صرف افواجِ پاکستان کو نئی جہت دی بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کے مؤقف کو مضبوط کیا۔ یہ ترقی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی، تدبر اور قومی سلامتی کے لئے انتھک کوششوں کے باعث آج پاکستان کا سر فخر سے بلند ہے۔ ان کی ترقی نہ صرف افواج پاکستان بلکہ تمام پاکستانیوں کے لیے ایک اعزاز ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات