یورپی یونین کا شام پر عائداقتصادی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

بدھ 21 مئی 2025 11:58

یورپی یونین  کا شام پر    عائداقتصادی پابندیاں ہٹانے  کا فیصلہ
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) یورپی یونین نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ہم نے شام کے خلاف عائد اپنی اقتصادی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم شامی عوام کی ایک نئے، جامع اور پرامن شام کی تعمیر میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم، یورپی یونین کی تمام پابندیاں نہیں ہٹائی جائیں گی۔ انہوں نے پابندیاں ہٹانے کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ میرے خیال میں ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔