غزہ میں اسرائیلی مظالم دیکھ کر اذیت میں ہوں، ملالہ یوسفزئی

یہ انسانیت کا تقاضا ہے کہ عالمی سطح پر اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں،بیان

بدھ 21 مئی 2025 12:06

غزہ میں اسرائیلی مظالم دیکھ کر اذیت میں ہوں، ملالہ یوسفزئی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے مظالم اور بربریت کو دیکھ کر وہ شدید اذیت کا شکار ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ غزہ میں فاقہ کشی پر مجبور فلسطینی بچوں، سکولوں اور اسپتالوں کی تباہی، انسانی امداد کی بندش اور بے گھر خاندانوں کو دیکھ کر شدید رنج میں مبتلا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ انسانیت کا تقاضا ہے کہ عالمی سطح پر اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ملالہ یوسفزئی نے عالمی رہنماوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں نسل کشی کو ختم کرنے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اسرائیلی حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالیں۔