Live Updates

سرگودھا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحت ضلع کی تمام تحصیلوں میں صفائی ستھرائی کیلئے پائیدار نظام شروع کیا گیا ہے، چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں

بدھ 21 مئی 2025 16:48

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) سرگودھا کی تمام تحصیلوں میں صفائی ستھرائی کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تحت پائیدار نظام شروع کیا گیا ہے ،عوام کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کیلئے پُرعزم ہیں،سرگودھا کی ہر شہر کی کچی گلیاں پختہ کی جائینگی جو سرگودھا ضلع کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کریگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی‘ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرگودھا کو ماڈل شہر بنانا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ شہری بھی اس میں تعاون کریں تاکہ لوگوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں مدد مل سکے ۔چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ سرگودھا کو ماڈل شہر بنانے کیلئے تمام ارکان اسمبلی اپنا کردار ادا کررہے ہیں ،اس وقت سرگودھا میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی‘سیوریج کا نظام بہتر بنانا‘سوئی گیس‘بجلی‘تعلیم‘صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ہمارا اولین ایجنڈا ہے ،جس کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے آئندہ بجٹ میں سرگودھا کیلئے کثیر فنڈز مختص کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات