Live Updates

ٹی ڈی اے پی کا کوئٹہ چیمبر کے تعاون سے سیمینار، ہینڈی کرافٹس سیکٹر میں برآمداتی مواقعوں کو اجاگر کیا گیا

بدھ 21 مئی 2025 16:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کیو سی سی آئی)اور ترقی فاؤنڈیشن کے تعاون سے ”بلوچستان کے مقامی ہینڈی کرافٹس کی برآمداتی صلاحیت“ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جو بالخصوص خواتین انٹر پر ینیورز کو بااختیار بنانے پر مرکوز تھا ،اس میں ہینڈی کرافٹس سیکٹر میں برآمداتی مواقعوں کو اجاگر کیا گیا۔

(جاری ہے)

کم ترقی یافتہ علاقوں سے تجارت کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کے تحت اتھارٹی نے خواتین کے لیے سات آگاہی سیشنز منعقد کیے اور انہیں اہم تجارتی پلیٹ فارمز جیسے ویکس نیٹ میں مکمل سبسڈی کے ساتھ شرکت کی سہولت فراہم کی ۔ یہ سیمینار بلوچستان میں برآمدات بڑھانے کے لیے اتھارٹی کا تیسرا اہم ایونٹ تھا۔اس ایونٹ میں ٹی ڈیپ کے زین العابدین نے برآمداتی طریقہ کار مارکیٹ کے رجحانات، ٹیکسپو اور او آئی سی ٹریڈ فیئرز جیسے مواقعوں پر روشنی ڈالی۔

ترقی فاؤنڈیشن کے اسماعیل نے ہنر مند افراد کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے حکمت عملی پر بات کی۔یہ سیمینار ٹی ڈیپ کی بلوچستان کی ثقافتی میراث کو جامع تجارتی اقدامات کے ذریعے اقتصادی مواقعوں سے جوڑنے کے عزم کو مضبوط کرتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات