Live Updates

پاکستان فرنیچر کونسل کے سی ای او کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی ملنے پر مبارکباد

بدھ 21 مئی 2025 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے دشمن کو عبرتناک شکست دینے میں جنرل عاصم منیر کے کردار، ان کی غیر متزلزل قیادت اور اعلی ترین صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دفاع وطن، قومی سلامتی اور خودمختاری کے لیے ان کے عزم کا عکاس ہے۔

میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پوری قوم کو فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت، مسلح افواج کی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں پر فخر ہے، اس طرح کی کامیابیاں پاکستان کے دفاع اور قوم کے حوصلے کو مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کا فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز ہونا ان کی مثالی خدمات کا اعتراف ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات