عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست پرایف آئی اے اور دیگر کو نوٹسزجاری

پوری فیملی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے سے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنے مشکل ہو گئے ہیں،بیرسٹر علی طاہر کا عدالت میں موقف

بدھ 21 مئی 2025 17:31

عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست پرایف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست پرایف آئی اے نیشنل سائبر کرائم ونگ اور بینکس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جون کو جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے موقف دیا کہ سابق صدر عارف علوی ان کی اہلیہ اور بچوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے انکوائری کی بنیاد پر پوری فیملی کے بینک اکانٹس منجمد کئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیتے ہیں۔ بیرسٹر علی طاہر نے موقف دیا کہ پوری فیملی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے سے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنے مشکل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارلس میں کہا کہ آپ کو بھی تو فیس کی ادائیگی کی گئی ہوگی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ یہ کیسز بغیر فیس کے لڑ رہا ہوں۔ ایف آئی اے کو بینک اکانٹس منجمد کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فریقین کے جواب آنے دیں پھر دیکھتے ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے نیشنل سائبر کرائم ونگ اور بینکس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جون کو جواب طلب کرلیا۔