احسن اقبال کا مراد سعید کیخلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ مؤخر

بدھ 21 مئی 2025 18:51

احسن اقبال کا مراد سعید کیخلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ مؤخر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ جج کی تبدیلی کے باعث مؤخر کردیا گیا۔ احسن اقبال اور مراد سعید کے وکلاء ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس پر دوبارہ دلائل طلب کر لیے۔عدالت نے ہرجانے کے کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی۔ عدالت کی جانب سے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے مراد سعید کیخلاف 10 ارب ہرجانہ کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔مراد سعید نے مبینہ طور پر سکھر ملتان موٹروے میں کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔