Live Updates

خضدار حملے میں " فتنہ الہندستان " نامی گروہ حملے میں ملوث قرار پایا

خضدار میں بھارتی سرپرستی میں اسکول وین پر دہشتگرد حملہ کیا گیا۔، بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب ہو چکا ہے، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو انجام تک پہنچانے کا عزم۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کوئٹہ کا دورہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 21 مئی 2025 23:58

خضدار حملے میں " فتنہ الہندستان " نامی گروہ حملے میں ملوث قرار پایا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 21 مئی 2025ء ) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو انجام تک پہنچانے کا عزم کیا، خضدار حملے میں " فتنہ الہندستان " نامی گروہ حملے میں ملوث قرار پایا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے زخمی بچوں کی عیادت اور شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی۔

وزیراعظم اور آرمی چیف نے حملے کو شرمناک اور انسانیت سوز قرار دیا۔ خضدار میں بھارتی سرپرستی میں اسکول وین پر دہشتگرد حملہ کیا گیا۔ حملے میں 3 بچے اور 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، 53 افراد زخمی ہوئے۔ جن میں 39 بچے زخمی، 8  کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

حملے میں " فتنہ الہندستان " نامی گروہ حملے میں ملوث قرار پایا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے حملے کو شرمناک اور انسانیت سوز قرار دیا۔

بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو انجام تک پہنچانے کا عزم کیا گیا، قوم اور افواج دہشتگردی کے خلاف متحد اور پرعزم ہیں۔ مزید برآں وزیردفاع خواجہ آصف نے جیو نیوز کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی ایل اے مکمل طور بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کررہی ہے ،بی ایل اے اور ٹی ٹی پی دونوں بھارت کی پراکسیز ہیں ، ہندوستان ان کو پیسا دیتا ہے اور وہ یہاں خون ریزی کرتے ہیں، ہم خضدار واقعے پر جو بھی کہہ رہے ہیں اس کے ثبوت پیش کریں گے، اس سے زیادہ بڑی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ بھارت چھوٹے بچوں کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بنارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دنیاکے سامنے رکھ سکتے ہیں، ہم جو کہہ رہے ہیں وہ ثابت کریں گے یہ کوئی خالی بات نہیں ہے۔ہم دہشتگردوں کو پوری طاقت کے ساتھ کچل دیں گے۔ مزید برآں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت سے جب بھی بات ہوگی تو پانی اور دہشتگردی سمیت 4 معاملات پر ہوگی، جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ فوج کا نہیں حکومت کا ہے۔

انہوں نے سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آ رہے ہیں، جنگ میں کسی کی جیت ہوتی ہے اور کسی کی ہار ہوتی ہے، جنگ مسائل کا مستقل حل نہیں بلکہ دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ جنگ میں اسرائیل نے بھارت کی بہت زیادہ مدد کی، بھارت نے سری نگر اور دیگر مقامات پر اسرائیلی ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات