Live Updates

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں 6 ہزار600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا

فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار400 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، دس گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 659 روپے بڑھ گئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 21 مئی 2025 21:21

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں 6 ہزار600 روپے کا بڑا اضافہ ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 21 مئی 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 600 روپے کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 659 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نئی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار554 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

 
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انڈیکس کی سطح ایک لاکھ 19 ہزار 400 پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے۔ مالی مارکیٹ میں مجموعی طور پر سرمایہ کاری کے حوالے سے خوش آئند صورتحال دیکھی جا رہی ہے جس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا ہے۔

اسی دوران انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں ڈالر کی قیمت 16 پیسے کم ہو کر 281.75 روپے پرآ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی یہ مضبوطی اور کرنسی کی قیمت میں کمی ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارے ہیں۔ دوسری جانب رواں سال جنوری سے اپریل کے درمیان پاکستان کی چین کو تل کے بیج کی برآمدات تقریبا 49 ملین ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں، یہ اضافہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے زرعی تجارتی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اس متاثر کن نمو کا سہرا مقامی جدت طرازی اور چین کی اعلیٰ معیار کی درآمدات کی بڑھتی ہوئی طلب کو دیا۔ 
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات