Live Updates

ہجیرہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ،بیشتر منصوبے پایہ تکمیل کے قریب پہنچ چکے ہیں ،سردار عامر الطاف

بدھ 21 مئی 2025 19:50

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء) وزیر حکومت ٹیکنیکل ایجوکیشن اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار عامر الطاف خان نے کہا ہے کہ ہجیرہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور بیشتر منصوبے پایہ تکمیل کے قریب پہنچ چکے ہیں حکومت ہجیرہ کے عوام کو مایوسی سے نکال کر ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر چکی ہے سردار عامر الطاف نے کہا کہ ہجیرہ کے عوام کی خدمت کو وہ اپنا مشن سمجھتے ہیں اور علاقے میں صحت، تعلیم، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے مسلم لیگ (ن) نے عوامی مسائل کو سنجیدگی سے لیا ہے اور ان کے حل کے لیے نہ صرف منصوبہ بندی کی گئی ہے بلکہ عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیںوزیر حکومت نے کہا کہ ہجیرہ کے عوام کی قربانیوں اتحاد اور ثابت قدمی نے اس علاقے کو ایک مثالی حیثیت دی ہے یہ علاقہ نہ صرف قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے بلکہ یہاں کے لوگ بہادری، غیرت اور حب الوطنی کی عمدہ مثال ہیں جنگ کے دوران بھی ہجیرہ کے عوام نے یکجہتی دلیری اور جذبہ قربانی کا بے مثال مظاہرہ کیاسردار عامر الطاف نے کہا کہ انتظامیہ کو مکمل طور پر متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ عوامی مسائل کا فوری اور مؤثر حل یقینی بنایا جا سکے ہم نے کبھی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑاہر لمحہ ہر موقع پر ان کے ساتھ کھڑے ہیںجو لوگ ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیںعوام انہیں مسترد کر چکے ہیںانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی وہ جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود کا وژن رکھتی ہے عوام جان چکے ہیں کہ ان کے مسائل کا حل صرف ن لیگ کے پاس ہے ہم صرف دعوے نہیں کرتے کام کر کے دکھاتے ہیں عوام کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے شب و روز کوشاں ہے عوام کا اعتماد ن لیگ پر مضبوط ہے۔

(جاری ہے)

ہجیرہ کے عوام کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے ہجیرہ کے عوام کا اتحاد ہی اس علاقے کی اصل طاقت ہے اور جنگ کے دوران بھی انہوں نے جس یکجہتی اور بہادری کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے ہجیرہ بہادروں اور غیرت مندوں کی سرزمین ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات