سرگودھا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ جاںبحق ، بیٹا شدید زخمی

بدھ 21 مئی 2025 20:03

سرگودھا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ جاںبحق ، بیٹا شدید زخمی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)سرگودھا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ جاںبحق اور بیٹا شدید زخمی جبکہ تحصیل کچہری کے باہر فائرنگ کر کے مسلح افراد نے مخالف کو شدید زخمی کر دیا۔جن کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا اور پولیس واقعات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ لیاقت کالونی میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 49 سالہ ریٹائرڈ ملازم ملک نواز کو قتل اور اس کی27 سالہ بیٹیحافظ مبشر کو شدید زخمی کر دیا ۔جبکہ تحصیل شاہ پور کچہری کے باہر پرانی دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو شدید زخمی کر دیا۔جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس واقعات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :