Live Updates

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ''بنیان مرصوص آپریشن کے کردار اور اتحاد اُمت مسلمہ'' کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

بدھ 21 مئی 2025 22:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ عربی زبان و ادب کے زیر اہتمام ''بنیان مرصوص آپریشن کے کردار اور اتحاد امت مسلمہ'' کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار میں مشن گرامر سکول سسٹم کے سی ای او محمد جاوید ہاشمی، جامعہ محمودیہ اسلامیہ کے پرنسپل شیخ محمد اشرف علی اور دارالعلوم زکریا کے پرنسپل شیخ محمد آفتاب اکرم شامل ہوئے جبکہ شعبہ عربی زبان و ادب کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم اسماعیل نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔

(جاری ہے)

محمد جاوید ہاشمی نے کہا کہ بنیان مرصوص کا پیغام یہ ہے کہ جب تک امت مسلمہ فکری، نظریاتی اور عملی طور پر متحد نہیں ہوگی، وہ ناقابل شکست قوت نہیں بن سکتی۔شیخ محمد اشرف علی نے کہا کہ ہماری افواج نے دشمن کو شکست دے کر مسلمانوں کی طاقت اور حوصلے کا بھرپور پیغام دیا ہے۔شیخ محمد آفتاب اکرم نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اگر ہم اپنے ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں تو ہمیں ایک مضبوط دیوار کی مانند متحد ہونا ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم اسماعیل نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مسلمانوں کو باہمی اختلافات بھلا کر ایک ملت کی صورت میں متحد ہو جانا چاہیے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات