وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی خضدار میں سکول بس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

بدھ 21 مئی 2025 23:08

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی خضدار میں سکول بس پر دہشت گردوں کے حملے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خضدار میں سکول بس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سکول بس حملے میں شہید بچوں سمیت دیگرشہداء کیلئے حرف عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔