پولیس افسران کے اعزاز میں تقسیم تعریفی اسناد ، نقد انعامات کی تقریب

آئی جی نے بہترین کارکردگی کے ساتھ نبھانے والے پولیس افسران کو تعریفی اسناد ، نقد انعامات سے نوازا

بدھ 21 مئی 2025 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں پولیس افسران کے اعزاز میں تقسیم تعریفی اسناد اور نقد انعامات کی تقریب کا انعقاد کیاگیا،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو نہایت فرض شناسی اور بہترین کارکردگی کے ساتھ نبھانے والے پولیس افسران کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں پولیس افسران و جوانوں کے اعزاز میں تقسیم تعریفی اسناد اور نقد انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،انہوںنے آپریشنز ڈویژن اور سی آئی اے کے بہترین کارکردگی اور اہم کیسز کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والے افسران و جوانوں کے ساتھ ملاقات کیں ،ان کی فرائض منصبی میں اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام افسران اسی جذبے کے ساتھ جرائم کے انسداد اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض سر انجام دیں،ہمارا اولین فرض اور ہمارے اس حلف کا ہم سے تقاضا بھی یہی ہے جو ہم نے یہ وردی زیب تن کرتے ہوئے اٹھایا تھا ،انہیں نے تمام افسران کو مستعدی ،فرض شناسی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی،انہوں نے مزید کہا کہ وہی افسران اپنے عہدوں پر برقرار رہے گے جو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے،تمام افسران اپنی نوکرکی کو عبادت سمجھ کر سرا نجام دیں،کیونکہ خوشدلی سے خدمت خلق کا جذبہ دلوں میں لیکر صرف نوکری نہیں بلکہ عبادت ہوتی ہے،اس موقع پر تمام افسران و جوانوں نے تعریفی اسناد اور انعامات کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے اس عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :