ئ*پنجاب بھر میں پبلک ٹوائلٹس بنانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

بدھ 21 مئی 2025 20:35

kلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے پنجاب بھر میں پبلک ٹوائلٹس بنانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی، پنجاب حکومت نے عدالت میں جواب داخل کرا رکھا ہے،جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں صوبے بھر پبلک ٹوائلٹس نہ بنانے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے۔