سیدیوسف رضاگیلانی کا سینئر صحافی طارق محمود سمیر کے برادر نسبتی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 21 مئی 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصرنے سینئر صحافی طارق محمود سمیر کے برادر نسبتی محمد اسلم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحوم محمد اسلم کی وفات کو سوگوار خاندان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں طارق محمود سمیر اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔