کولئی پالس کوہستان، چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 3 ارکان گرفتار،مال مسروقہ برآمد

جمعرات 22 مئی 2025 11:55

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) کولئی پالس کوہستان پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کولئی پالس کوہستان پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ امجد حسین خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پالس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی میں موبائل نیٹ ورک ٹاورز کے سامان کی چوری میں ملوث منظم گینگ کے ملزمان یوسف ولد شیر غازی سکنہ کنشیر، محمد شریف ولد شیر محمد اور ضیاءالحق ولد حکیم داد سکنان پٹن کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے سرقہ شدہ ٹیلی نار ٹاور کی سولر بیٹریاں، تانبے کی تار اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔