ماہ صفر المظفر کے چاند کی رویت کا اعلان کر دیا گیا

صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 جولائی 2025 21:50

ماہ صفر المظفر کے چاند کی رویت کا اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی2025ء) ماہ صفر المظفر کے چاند کی رویت کا اعلان کر دیا گیا، صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ہجری سال 1447 کے دوسرے ماہ کے چاند کی رویت سے متعلق ہونے والے اجلاس کے دوران اعلامیہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت صفر المظفر 1447 کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کا انعقاد وزارت مذہبی امور اسلام آباد کی عمارت میں کیا گیا۔ جبکہ ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔ اجلاس کئی گھنٹے جاری رہا، اس دوران ملک کے کسی علاقے سے چاند کی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ یکم صفر 27 جولائی 2025ء بروز اتوار کو ہوگی۔ وزارت مذہبی امور نے صفر المظفر کے آغاز کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔