Live Updates

رائے ونڈ میں عارضی مویشی منڈی کے عدم قیام سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

جمعرات 22 مئی 2025 15:16

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)رائے ونڈ میں عارضی مویشی منڈی کے عدم قیام سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ،جگہ جگہ غیر قانونی بکرا منڈیاں قائم ہونے سے حادثات معمول بن گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی میں چند یوم باقی رہ گئے لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رائے ونڈ میں عارضی مویشی منڈی قائم نہ ہو سکی ،سند ر روڈ کے وسیع میدان میں ہر سال عارضی مویشی منڈی قائم ہوتی تھی جہاں جنوبی پنجاب سے سینکڑوں بیوپاری اپنے ہزاروں جانور فروخت کرتے ہیں ،عارضی مویشی منڈی میں سایہ ،پانی ،سیکورٹی سمیت ٹریفک کے بہترین نظام کی وجہ سے بیوپاریوں اور خریداروں کو بہترین سہولت میسر آتی ہے ،رائے ونڈ عارضی مویشی منڈی کے قیام سے جنوبی لاہور کے ہزاروں افراد قربانی کے جانوروں کی خریداری کرتے ہیں ،امسال عارضی مویشی منڈی کے عدم قیام سے بیوپاری حضرات سڑکوں پر جانور لیکر گھومتے نظر آرہے ہیں شدید گرمی میں بیوپاریوں کے جانور بیمار ہو رہے ہیں ،سند ر روڈ پر عارضی مویشی منڈی کے قیام میں تاخیر پر رائے ونڈ شہر اور گردونواح کے علاقوں سے آنیوالے گاہکوں کو پریشانی لاحق ہو گئی ہے ،مقامی شہریوں نے کہا ہے کہ عید قربان میں چند یوم باقی ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی عارضی مویشی منڈی کے انتظامات کا آغا زنہیں ہو سکا ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد عارضی مویشی منڈی قائم کی جائے تاکہ بیوپاریوں کیساتھ خریداروں کو بھی سہولت میسر آسکے ۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات