Live Updates

مہمند چیمبر آف کامرس کا ہنگامی اجلاس منعقد، تاجروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 22 مئی 2025 15:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) مہمند چیمبر آف کامرس کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر مہمند چیمبر آف کامرس امیر محمد خان منعقدہوا۔اجلاس میں وائس پریزیڈنٹ نیاز ولی خان،سینئر وائس پریزیڈنٹ امجد خان کے علاوہ دیگر عہدیداروں اور ایگزیکٹو ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع مہمند کے کارخانہ داروں اور تاجروں کو درپیش مسائل کے علاوہ ضلع مہمند میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے کاروباری طبقے کے بڑھتے نقصانات کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مہمند چیمبر آف کامرس امیر محمد خان نے کہا کے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کی عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جن میں پینے کا صاف پانی روڈ انفراسٹرکچر تعلیم اورصحت کی سہولیات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع کی موجودہ امن و امان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ضم شدہ اضلاع کو بندوبستی اضلاع کے برابر سہولیات مہیا کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سڑکیں خراب اور خستہ حال ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز ان علاقوں میں انے سے انکار کرتے ہیں جبکہ یکہ غنڈ غلنی روڈ چار سال سے خراب پڑا ہوا سیکیورٹی مسائل صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں 24 گھنٹے میں صرف تین گھنٹے بجلی دی جاتی ہے، ٹیکنالوجی اور سہولیات نہ ہونے کے باعث میٹریل ضائع ہونے کا خدشہ رہتا ہے ،کارخانہ داروں کو لیبر کا خرچہ بھی برداشت کرنا پڑتا ہے ،بوسیدہ تاریں اور بجلی کے کھمبوں کی عدم موجودگی سے بجلی کا نظام بھی حالت نزع میں ہے ،معدنیات کی کان کنی کے ساتھ فیکٹری کی ضرورت ہے تاکہ علاقے کے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جا سکیں جس سے سرمایہ کاروں کا رجحان بھی بڑھا یا جا سکتا ہے ۔

انھوں نے کہا کے ضلع مہمند کی چار تحصیل ایسی ہیں جہاں سنگ مر مر زیادہ مقدار میں موجود ہے اور پاکستان کے ساتھ باہر کے ممالک میں ایکسپورٹ ہوتا ہے ۔اس کے ساتھ تحصیل امبار میں ماربل کرومائیٹ،کاپر،جیٹ زیادہ اور اچھی کوالٹی میں پائی جاتی ہیں۔جو باہر کے ممالک میں ایکسپورٹ کی جاتی ہے ہم ضم شدہ اضلاع کے عوام اور تاجر برادری حکومت سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کو آئندہ 5 سال تک ہر قسم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاکہ قبائلی عوام اور تاجر برادری میں پائی جانے والی تشویش اور اضطراب کا خاتمہ ہوسکے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات