Live Updates

پاکستان کے اشعب اور حمزہ ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

لیو چنگ کے خلاف اشعب عرفان نے 7-11، 5-11 اور 5-11 سے کامیابی حاصل کی

جمعرات 22 مئی 2025 16:29

پاکستان کے اشعب اور حمزہ ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش کے کوارٹر فائنل ..
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)ٹاپ سیڈ پاکستان کے اشعب عرفان اور سیڈ نمبر 6 حمزہ خان ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ایڈیلیڈ میں جاری ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں بائی ملنے کے بعد پاکستان کے اشعب عرفان نے دوسرے راؤنڈ میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست دی۔لیو چنگ کے خلاف اشعب عرفان نے 7-11، 5-11 اور 5-11 سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ میں حمزہ خان نے دوسرے راؤنڈ میں مصر کے شیڈی شیربینی کو 1-3 سے شکست دی۔ مصر کے کھلاڑی کے خلاف حمزہ کی جیت کا اسکور 11-5، 6-11، 6-11 اور 4-11 رہا، حمزہ کو بھی ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں بائی ملا تھا۔سیڈ نمبر چھ حمزہ خان کوارٹر فائنل میں سیڈ چار جاپان کے ٹومو اینڈو سے مقابلہ کریں گے جبکہ اشعب عرفان کل کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے جواشم چواہا سے مدمقابل ہوں گے۔ایڈیلیڈ میں جاری ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار ڈالرز ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات