اسرائیلی شہریوں کی غزہ میں امداد کا داخلہ روکنے کی کوشش،ویڈیووائرل

جمعرات 22 مئی 2025 16:54

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے محصور علاقے میں انسانی امداد کے داخلے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے اس کی اجازت دے دی ہے ... تاہم دوسری طرف متعدد اسرائیلی شہریاشدود کی بندرگاہ" پہنچ گئے تاکہ امدادی سامان کو داخل ہونے سے روک سکیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اسرائیلی نشریاتی ادارینے بتایا کہ جنوبی اسرائیل میں اشدود کی بندرگاہ پر اسرائیلیکارکنوں" کا ایک گروہ جمع ہوا تاکہ غزہ کی طرف جانے والے امدادی ٹرکوں کو روکا جا سکے۔اس حوالے سے سامنے آنے والی وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی شہری قومی پرچم اٹھائے ہوئے امداد کے داخلے کو روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :