Live Updates

فیصل آباد،پاکستان میں آم کی کاشت کا رقبہ 159000 ہیکٹر ، پیداوار 1844000 ٹن سے تجاوز کرگئی

جمعرات 22 مئی 2025 16:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین اثمار نے کہا ہے کہ ملک میں آم کی کاشت کا رقبہ 159000 ہیکٹر اورآم کی پیداوار 1844000 ٹن سے تجاوز کرگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جبکہ آم پاکستان میں پیدا ہونے والے تمام پھلوں میں پیداوار کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر اور زرمبادلہ کمانے کا اہم ترین ذریعہ بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی آم دنیا بھر میں اپنی خوشبو، لذت اور منفرد ذائقے کی وجہ سے بے انتہا پسند کئے جاتے ہیں جن کی برآمد کوبڑھا کر ملک کے لئے کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ گزشتہ چند سالوں میں آم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل پیرا ہونے کی بدولت ملکی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے مگر غیر موزوں طریقہ برداشت، پھل کی برآمد کے لئے سہولیات کے فقدان اور بعداز برداشت پھل پر ظاہر ہونےوالی بیماریوں کی وجہ سے پاکستان اپنی آم کی مجموعی پیداوار کا صرف 8 فیصد پھل برآمد کرتا ہے جس میں اضافہ کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات