خواتین یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اکنامکس کے زیراہتمام کمر کے درد کے بارے میں سیمینار کا انعقاد

جمعرات 22 مئی 2025 17:11

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) خواتین یونیورسٹی کے شعبہ اکنامکس کے زیراہتمام کمر کے درد کے بارے میں سیمینار منعقد کیاگیا ،جس کا عنوان’’ صحت اور بہبود پر SDG 3 کو آگے بڑھانے والی عوامی صحت کی حکمت عملیوں میں کمر کے درد کو مربوط طریقے سے کنٹرول کرنا‘‘ تھا۔ ترجمان کے مطابق شعبہ اکنامکس کے زیراہتمام ہونےوالے سیمینار کی صدارت پرووائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی ۔

معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر خلیل گل مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرووائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد درد میں صحت کی مساوات پر تحقیق اور کنٹرول کرنے کے طریقے تلاش کرنا ہے ۔ صحت کی مساوات اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہر ایک کو صحت کی اعلیٰ ترین سہولیات کے موقع ملیں۔

(جاری ہے)

درد کے انتظام میں صحت کی ایکوئٹی کو آگے بڑھانے میں مختلف کمیونٹیز کے درمیان درد کے پھیلاؤ، دیکھ بھال اورنتائج میں منظم فرق کو سمجھنا اور ان کے خلاف کام کرنا شامل ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو سماجی طور پر پسماندہ ہیں۔

معروف سرجن ڈاکٹر خلیل گل نے کہا کہ کمر کا درد صحت عامہ کی ایک عالمی تشویش ہے، جس کے نتیجے میں صحت کی دیکھ بھال کا اہم استعمال اور معاشی نقصانات ہوتے ہیں ،مستقبل کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو روک تھام، ابتدائی مداخلت اور مریضوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے زیادہ فعال انداز اپنانے کی ضرورت ہوگی،کمردردکو مؤثر طریقے سے ایڈریس کرنے سے نہ صرف مالی بوجھ کو کم کیا جائے گا بلکہ صحت کی دیکھ بھال کے لچکدار ماڈلز بنانے میں بھی مدد ملے گی،جو دائمی حالات کو زیادہ مؤثر طریقے سے سنبھالنے کے قابل ہوں۔

فوکل پرسن ڈاکٹر حناعلی کاکہنا تھا کہ ایس ڈی جی تھری کا مقصد ملک کی مجموعی آبادی کی صحت کو فروغ دینے والے کلیدی اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے قابل علاج بیماریوں کو کنٹرول کرنا اور قبل از وقت موت سے بے جا تکلیف کو روکنا ہے،وہ علاقے جہاں بیماری کا سب سے زیادہ بوجھ ہے اور نظر انداز کیا گیا ہے،وہاں صحت کی سہولیات کو بڑھانا ہے ،یہ سیمینار بھی اسی سلسلے کی کڑی ہےتاکہ اس بارے میں عوام کو شعوردیا جاسکے۔اس موقع پر اساتذہ بھی موجود تھیں ۔

متعلقہ عنوان :