محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب کا عوامی شکایات کے فوری اور موثر حل کےلئے شکایات سیل کا قیام

جمعرات 22 مئی 2025 17:18

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) محکمہ صحت و آبادی پنجاب نے عوامی شکایات کے فوری اور موثر حل کےلئے شکایات سیل قائم کر دیا ۔اس شکایات سیل میں جنوبی پنجاب شعبہ صحت کے متعلق اپنے مسائل کے حل کے لیے اپنی شکایات و تجاویز بذات خود یا بذریعہ ای میل اور واٹس ایپ بھجوائی جا سکتی ہیں۔ شکایات کنندگان کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

شکایات اور تجاویز کے لیے فون نمبرز 0619330889 اور 061933884 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ شکایات اور تجاویز بذریعہ وٹس ایپ نمبر 03020920099 پر بھی بھجوائی جاسکتی ہیں۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی محمد شہباز حسین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے باسیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب کے تمام افسران و ملازمین اوپن ڈور پالیسی پر پوری طرح عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرٹ پر مبنی شکایات کو فوری حل کیا جائے گا۔ روایتی درخواست بازی اور جھوٹی شکایات کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :