مختلف مقامات سے تین نا معلوم افراد کی لاشیں برآمد

جمعرات 22 مئی 2025 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف مقامات سے تین نا معلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق شاہدرہ ٹائون سی35 سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ،لاری اڈا مین بازار سی28سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا، کوٹ لکھپت چندراہے روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں ۔پولیس کی قانونی کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔