غزہ میں انسانی بحران مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ،ریڈ کراس

جمعرات 22 مئی 2025 18:33

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی ) کے ترجمان ہشام مہنّا نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی بحران مکمل تباہی کے قریب پہنچ چکا ہے جس کی بنیادی وجوہات جاری اسرائیلی ناکہ بندی اور بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیاں ہیں۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام اشارے قریبی ممکنہ تباہی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انسانی امداد کی مسلسل بندش نے پہلے سے سنگین صورتحال کو مزید ابتر کر دیا ہے جبکہ لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔مہنّا نے یہ بھی یاد دہانی کرائی کہ ریڈ کراس نے چند ہفتے قبل ہی اس تباہ کن صورتحال کے خدشے سے متعلق پیشگی انتباہ جاری کیا تھا، خاص طور پر ان ناممکن حالات کے تناظر میں جن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر موثر کارروائی کرنا دشوار ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ریڈ کراس اسرائیلی حکام کی جانب سے حال ہی میں اعلان کردہ امدادی داخلے کے نئے طریقہ کار پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ دو ماہ سے زائد عرصے تک مکمل طور پر امدادی رسد بند رہی۔

متعلقہ عنوان :