Live Updates

کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے تعاون سے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پُروقار تقریب کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 22 مئی 2025 15:30

کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہور آرٹس کونسل الحمراء ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2025ء) کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے تعاون سے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب میں فلم،ٹی وی اور تھیٹر سے وابستہ شخصیات کی بھر پور شرکت کی۔پروگرام میں سینئر اداکار خالد عباس ڈار،فلم اسٹار غلام محی الدین، فلم اسٹار ریشم،راشد محمود،حیدر سلطان راہی،شہزاد رفیق، صفدرملک،مسعودبٹ جراررضوی،اچھی خان،عمران احمد، ندیم چیمہ،سہیل ملک،حامد رنگیلا،شاہد خان،شکیل چن،شیخ عابدرشید، جاوید وڑائچ، اسٹیج ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،محمدنورالحسن،صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، صدر پی یو جے نعیم حنیف،سینئر صحافی شہباز چوہدری،امیر شوکت اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

 
استاد حامد علی خان،انور رفیع،میلوڈی کوئین شاہدہ منی،گلوکارہ صومیہ خان،ثمن شیخ،نرمل شاہ،مون پرویز،عمران شوکت علی،احمد نواز،شارقہ راج اور ناصر بیراج  نے پاک افواج کو ملی نغمے گا کر خراج تحسین پیش کیا۔پروگرام میں وطن عزیز کے لئے جانوں کانذرانہ دینے والے شہداء کے لئے حافظ اشفاق نے دعاکروائی۔فلم پروڈیوسر اسلم حسن اور ڈائریکٹر ندیم چیمہ کے بنائے  ملی نغمہ کو پسند کیا گیا۔

جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقریر کے کچھ حصے بھی پیش کیے گئے۔صدر لاہور پریس کلب ارشدانصاری، چیئرمین پی ایف پی اے شہزادرفیق، فلم اسٹار غلام محی الدین،سینئر خالد عباس ڈار،پروڈیوسر صفدر ملک،ہدایتکار مسعود بٹ،اچھی خان اور فلم اسٹار ریشم نے فن کا مظاہرہ کرنے والے گلوکاروں میں ایوارڈز تقسیم کئے۔ڈاکٹراجمل ملک کا ڈائریکٹ کیا ہوا ڈرامے نورجہاں کاایک حصہ پیش کیاگیا۔

جس میں آفرین پری نے نورجہاں کا کردار اداکیا۔خالدعباس ڈار نے کہاکہ آج کی اس تقریب کے انعقاد پر الحمراء اور سی جے ایف پی کو مبارک باددیتاہوں۔  فلم اسٹار ریشم نے کہاکہ جب نورخان بیس پرحملہ ہواتو پوری قوم کاجذبہ دیدنی تھا،میں نے ایسی بہادرقوم نہیں دیکھی،میں افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں۔پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزادرفیق،ہدایتکار مسعود بٹ اور فلم اسٹار ریشم نے گلوکارانوررفیع حامدعلی خان،احمد نواز،محمد قربان  پرنس،ریاض خان  ماجدنواز،ثمن شیخ، نرمل شاہ کوایوارڈ دئیے۔

فلم پروڈیوسر صفدر ملک،خالد عباس ڈار، اچھی خان،نور الحسن اور حیدر سلطان راہی نے فلم اسٹار ریشم کوایوارڈ دیا۔ فلم اسٹار حیدر سلطان،ٹائیگر شاہ،خاور قاضی اور سی جے ایف پی کے صدر طاہر بخاری کو بھی ایوارڈ دئیے گئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات