Live Updates

جو لوگ ایمان داری سے صحافت کررہے ہیں وہ لائقِ تحسین ہیں، مصطفی قریشی

جمعرات 22 مئی 2025 17:21

جو لوگ ایمان داری سے صحافت کررہے ہیں وہ لائقِ تحسین ہیں، مصطفی قریشی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے موجودہ دور میں جو لوگ ایمان داری سے صحافت کررہے ہیں وہ لائقِ تحسین ہیں انھوں نے یہ بات آرٹس کونسل اور پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سینئر صحافی پرویز مظہر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ ،سینئر صحافی مظہر عباس،مقصود یوسفی ،اقبال لطیف ،اداکار شہزاد رضا ،اسلم شیخ ،کاشف خان،شہزاد علی خان ،شرافت شاہ ،عبدالحبیب میمن ،ڈاکٹر ہمامیر ،اختر علی اختر ،ایس ایم شاکر،یونس میمن ،جاوید میمن کے علاہ فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی اور صدر عبدالوسیع قریشی نے بھی پرویز مظہر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا ،ارٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے دیگر مہمانان گرامی کے ساتھ مل کر پرویز مظہر کی 75ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اپنے خطاب میں محمد احمد شاہ نے کہا کہ پرویز مظہر نے انتہائی صاف ستھری صحافت کی ہے اور اپنا مقام بنایا ہے ان کی خدمات آنے والے صحافیوں کے لئے مشعل راہ ہے ،صحافی مظہر عباس نے کہا کہ پرویز مظہر نے صحافت میں ایک لمبی اننگ کھیلی ہے انھیں اپنے تجربات کو کتابی شکل میں منظر عام پر لانا چاہیئے،کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹری مقصود یوسفی نے کہا کہ پرویز مظہر شوبزنس کی صحافت کرنے والے ان چند صحافیوں میں شمار کیے جاتے ہیں جن کا کردار بے داغ رہا ہے،پرویز مظہر نے اپنے خطاب میں تقریب کے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کی دنیا میں میرے 55سال مکمل ہونے پر دوستوں نے یہ تقریب منعقد کی ہے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں میں نے اپنے پورے کیریئر میں کبھی منفی صحافت نہیں کی بلکہ ہمیشہ فنکاروں کو پروموٹ کیا ہیان میں اکثریت ایسے فنکاروں کی ہے جو آج شو بزنس کے افق پر جگمگا رہے ہیں, تقریب کی نظامت کے فرائض اے کے میمن نے انجام دیئے
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات