Live Updates

کھیلوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے، کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھتے ہیں ، کمشنر سبی سید زاہد شاہ

جمعرات 22 مئی 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) کمشنر سبی ڈویڑن سید زاہد شاہ سے شوٹنگ بال کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وحید شریف عمرانی، چیف آف مشن عبدالکریم لونی بھی موجود تھے۔ ضلع سبی سے تعلق رکھنے والے تین کھلاڑیوں نے نیپال میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور نمایاں پوزیشن لینے میں کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

کمشنر سبی سید زاہد شاہ کوچیف آف مشن عبالکریم لونی نے بتایا کہ 35 سال کے بعد ملک سے باہر جانے کا موقع ملا اور واضح کامیابی بھی ملی ہے کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے، کھیل نہ صرف نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھتے ہیں بلکہ وہ اپنے ضلع، صوبے کی مثبت تصویر پیش کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کمشنر سبی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے پر کھلاڑیوں اور انکے چیف آف مشن عبدالکریم لونی کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دئیے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات